ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں سے مشقت لینا مجرمانہ فعل ہے۔ چائلڈ لیبر سماجی و معاشی مسئلہ ہے۔ بچوں کے معصوم ہاتھوں میں اوزار نہیں قلم ہونا چاہیے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج بچوں کو استحصال سے بچانے اور ان کے تعلیم کے حق اور مزدوری سے پاک بچپن کو یقینی بنانے کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبر انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جس کو پنجاب میں برداشت نہیں کریں گے۔ ہمارے بچے ہمارا مستقبل ہیں۔ ہم مل کر چائلڈ لیبر فری پنجاب بنا سکتے ہیں۔ کسی بھی بچے کو بچپن کی معصومیت سے محروم نہیں کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو مسکراہٹ اور خوابوں سے سجی زندگی دینے کیلئے ہمیں اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔