ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی جانب سے بھلوال میں ڈسپوزل کی صفائی کے دوران تین سینٹی ورکرز کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے ۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے متاثرہ سینٹی ورکر کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کمشنر سرگودھاسے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ کام کے دوران سینٹی ورکرز کو سیفٹی گیئر فراہم کرنے متعلقہ ادارے کی ذمہ داری ہے۔سینٹی ورکرزکے لئے سیفٹی گیئر اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنا یا جائے۔سینٹی ورکرز کام کے دوران حفاظتی اقدامات کی اہمیت کو سمجھیں۔