سٹی42 : وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے، جس کے بعد وزیر اعظم نے بجٹ دستاویز پر دستخط کر دیئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مالی سال 25-2024 کے بجٹ تجاویز کی منظوری دی گئی، وفاقی کابینہ نے کسانوں، نوجوانوں اور صنعتوں کے لیے پیکیج کی منظوری دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام سکیموں کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بجٹ تقریر میں شامل ہے۔وفاقی کابینہ کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے، گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
گریڈ 17 سے گریڈ 22 کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے، کابینہ نے پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کابینہ اجلاس سے تمام افسران کو باہر جانے کا حکم دیا جس پر تمام افسران کابینہ اجلاس سے اٹھ کر باہر آگئے اور صرف وزرا رہ گئے،وزیراعظم نے ہدایت دی کہ رازداری کو برقرار رکھا جائے۔
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کچھ دیر میں قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔