عید الاضحی کے دنوں میں بارشوں کی پیشگوئی، ایم ڈی واسا نے اہم ہدایات جاری کردیں

12 Jun, 2024 | 06:03 PM

سٹی 42 :  ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ عید الاضحی کے دنوں میں بارشوں کی پیشگوئی ہے، کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ہیوی مشینری کو  ہمہ وقت فعال اور دستیاب رکھا جائے۔ 

 ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں عید الاضحی کے لیے حکمت عملی تیار کرلی گئی، ساتھ ہی عید الاضحی 2024 ایس او پیز جاری کردی گئیں۔ 

ایم ڈی واسا کا کہنا تھا کہ عید الاضحی کے دنوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، ایم ڈی کی جانب سے واسا لاہور کو پیشگی انتظامات کی ہدایات کردی گئی، کہنا تھا کہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ہیوی مشینری کو  ہمہ وقت فعال اور دستیاب رکھا جائے۔  ایمرجنسی کیمپس پر ہیوی مشینری اور عملہ الرٹ رہے گا، بارشوں میں تمام آپریشنل سٹاف یونیفارم میں ڈیوٹی دے گا۔  تمام جنریٹرز کو اسٹینڈ بائی رکھا جائے اور تمام جنریٹرز میں فیول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ایم ڈی واسا نے تمام ٹاؤنز کے ڈائریکٹرز آپریشن اور ڈائریکٹر مینٹیننس کو عید الاضحی کے دوران پانی کی فراہمی، سیوریج اور نکاسی آب کے سسٹم کو موثر انداز میں چلانے کی ہدایات کردیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ڈائریکٹرز واسا کے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام علاقوں کا مکمل سروے کریں کھلا یا ٹوٹا ہوا مین ہول، پانی کے اوور فلو جیسی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ ہنگامی صورت حال میں پانی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے لاری ہائیڈرنٹس/فائر ہائیڈرنٹس کو مکمل طور پر فعال ہونا چاہیے۔ 

ایم ڈی نے تمام ڈائریکٹرز کو تمام ڈرینز سے فلوٹنگ میٹیریل کو فوری صاف کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر مینٹی نینس ڈسپوزل و ٹیوب ویلز مشینری کی خرابی کی صورت میں فوری مرمت کروائیں۔ عید کے دنوں میں ٹیوب ویل ٹائمنگ کے دوران صارفین کو بلا تعطل پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ تمام ٹاونز کی سطح پر جانوروں کا فضلہ، آلائشیں گٹروں اور نالوں میں پھینکے والوں کو جرمانے کیے جائیں۔ 

اجلاس میں ڈی ایم ڈی آپریشن اور تمام ڈائریکٹرز  نے شرکت کی ۔ 

مزیدخبریں