پولیس اور ڈولفن جرائم پیشہ عناصر کیخلاف متحرک، 61 ملزم گرفتار

12 Jun, 2024 | 04:40 PM

اسرار خان: شاہدرہ پولیس نے کارروائی کے دوران اسلحہ کی نمائش کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کرلیے ۔ 

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں فیصل، عدنان اور طلحہ شامل ہیں ملزمان لینڈ کروزر میں اسلحہ کی نمائش کر رہے تھے۔ تلاشی کے دوران ملزمان سے 2 رائفلیں، ایک پستول، درجنوں گولیاں برآمد، گاڑی بھی تحویل میں لے لی ۔ 

دوسری جانب ڈولفن سکواڈ کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، سکواڈ نے گزشتہ 2 روز کے دوران مختلف علاقوں سے 58 ملزمان گرفتار کرلیے ۔ گرفتار ملزمان میں 27 اشتہاری، 19 عدالتی مفرور شامل ہیں ۔ 
ایس پی دولفن کے مطابق 5 عادی مجرمان، 4 ریکارڈ یافتہ ملزمان، ڈکیتی و راہزنی کے 3 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزمان قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیئے گئے ۔ 

مزیدخبریں