ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجٹ 25-2024: کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ہدف 3 ارب 70 کروڑ ڈالر مقرر

آئندہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ہدف 3 ارب 70 کروڑ ڈالر مقرر کر دیا گیا۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)  آئندہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ہدف 3 ارب 70 کروڑ ڈالر مقرر کر دیا گیا۔

 مالی سال 2024-25 بجٹ آج وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں پیش کریں گے، پیش کیے جانے والے بجٹ کی دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ہدف 3 ارب 70 کروڑ ڈالر اور تجارتی خسارے کا ہدف 24 ارب 94 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔

 بجٹ دستاویزات میں مزید بتایا گیا کہ آئندہ مالی سال ملکی برآمدات کا ہدف 32 ارب 34 کروڑ ڈالر، درآمدات کا ہدف 57 ارب 27 کروڑ ڈالر جبکہ ترسیلات زر کا ہدف 30 ارب 27 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔

یاد  رہے کہ  آئندہ مالی سال کیلئے 18 ہزار 500 ارب روپے سے زائد  حجم کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں بجٹ کی منظوری لی جائے گی، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب 18 ہزار ارب سےزائدحجم کابجٹ پیش کریں، ٹیکس وصولیوں کا ہدف 12 ہزار 900 ارب روپے  روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے،