اسلام آباد : بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

12 Jun, 2024 | 03:23 PM

(حسن علی)پاکستان پیپلز پارٹی کا وفاق اور پنجاب میں وزارتیں لینے کا معاملہ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا۔

 اجلاس میں پارلیمانی پارٹی سے وفاق اور پنجاب میں وزارتیں لینے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی جبکہ مشاورت کے بعد پارلیمانی پارٹی کی سفارشات کی منظوری پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے لی جائیگی۔

 ذرائع کے مطابق سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پارلیمانی پارٹی کی وزارتیں لینے یا نہ لینے کے حوالے سے تجاویز پیش کی جائیں گی جبکہ سی ای سی حتمی فیصلہ کریگی کہ پیپلز پارٹی وفاق اور پنجاب کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں؟۔

مزیدخبریں