( سٹی42) آئندہ مالی سال 2024-25 کیلئے بجلی کی پیداوار میں 1 ہزار 962 میگاواٹ اضافے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال بجلی کی پیداوار میں 1 ہزار 962 میگاواٹ اضافے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ جون 2025 تک بجلی کی پیداواری صلاحیت کو 43 ہزار 310 میگاواٹ تک بڑھایا جائے گا، جس سے سولر سے بجلی کی پیداوار 782 میگاواٹ ہو جائے گی۔
دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ آئندہ مالی سال کے دوران ہوا سے بجلی کی پیداوار 1 ہزار 845 میگاواٹ ، پانی سے بجلی کی پیداوار 11 ہزار 820 میگاواٹ جبکہ ہائیڈل بجلی کی پیداوار میں آئندہ سال 1 ہزار 1 سو میگاواٹ کا اضافہ ہو گا۔ آئندہ سال ایل این جی سے بجلی کی پیداواری صلاحیت 8 ہزار 125 میگاواٹ اور تیل سے بجلی کی پیداواری صلاحیت 4 ہزار 906 میگاواٹ تک ہو جائے گی۔
یاد رہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے 18 ہزار 500 ارب روپے سے زائد حجم کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں بجٹ کی منظوری لی جائے گی، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب 18 ہزار ارب سےزائدحجم کابجٹ پیش کریں، ٹیکس وصولیوں کا ہدف 12 ہزار 900 ارب روپے روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے،