ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی بجٹ میں نان فائلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ

 آئندہ مالی سال 2024-25 کے وفاقی بجٹ میں سیلز ٹیکس , انکم ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی  کی  چھوٹ  ختم کیے جانے کا امکان ہے۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) آئندہ مالی سال 2024-25 کے وفاقی بجٹ میں سیلز ٹیکس , انکم ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی  کی  چھوٹ  ختم کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں امپورٹڈ ٹریکٹرز پر ٹیکس عائد کرنے اور کمرشل امپورٹرز پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانےپر غور کیا جارہا ہے۔ وفاقی بجٹ میں نان فائلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے  نان فائلز کو جاری نوٹسز کا جواب نا آنے کی صورت میں موبائل فون سمز، بجلی اور گیس کنکشن منقطع کیے جائیں گے۔

حکومت کا آج پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے والے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی میں چھوٹ ختم کرنے کے علاوہ نان فائلرز پر اضافی بوجھ ڈالنے اور رئیل اسٹیٹ سیکٹرز پر اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز پیش کی جائے گی۔ نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا عمل آئندہ مالی سال میں بھی جاری رہے گا۔

حکومت کا آج پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے والے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس وصولی بڑھانے کی منصوبہ بندی پیش کرے گی جبکہ اس کے علاوہ ایف بی آر اپنے انفورسمنٹ پلان سے اگلے مالی سال میں ٹیکس ریونیو میں اضافہ کرے گا۔

ذرائع کا  مزید  کہنا ہے کہ بجٹ میں سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی میں چھوٹ کو واپس لے لیا جائے گا تاکہ محصولات میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے اور حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگا کر ٹیکس ریونیو میں اضافہ بھی کرے گی ۔ درآمدات میں اضافے سے ٹیکس کی وصولیوں میں اضافہ ہوگا اور بجٹ میں نان فائلرز پر اضافی ٹیکس لگانے کی حوالے سے بھی تجویز پیش کی جائے گی، اسی کے ساتھ بجٹ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر بھی اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز بھی زیر غور آئے گی۔