(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار زاویار نعمان اعجاز کے ’ برائیڈل فوٹوشوٹ‘ نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار زاویار نعمان اعجاز سال 2022 میں ڈرامہ سیریل’مجھے یار ہوا تھا‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوچکے ہیں اور یہی ڈراما دونوں کی دوستی کی وجہ بنا۔ اس آن اسکرین جوڑی کو ڈرامے کے اختتام کے بعد عام زندگی میں بھی متعدد مرتبہ ایک ساتھ دیکھا گیا اور مداحوں کو یہ جوڑی آف اسکرین بھی بھا گئی۔
ویڈنگ فوٹوگرافی پیج ماہا وجاہت کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کی جن میں ہانیہ عامر اور زاویار نعمان اعجاز کو سفید عروسی جوڑوں میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔ہانیہ عامر کی حسین سفید پشواس پر سنہرے گوٹے اور ستاروں کا دلکش کام دیکھا جاسکتا ہے جبکہ نیٹ کے دوپٹے پر کرن لگی ہوئی ہے جو اداکارہ کے حسن میں اضافہ کرتی دکھ رہی ہے۔
کلاتھنگ برانڈ 'ماہا وجاہت' کے 'دیارِ عشق' نامی برائیڈل کلیکشن کیلئے کروائے گئے اس برائیڈل فوٹوشوٹ میں ہانیہ عامر اور زاویار نعمان کہیں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے نظر آئے تو کہیں دونوں پر پھولوں کی برسات ہوتی دکھی۔
اُن کا دلکش برائیڈل فوٹوشوٹ سوشل میڈیا کی زینت بن گیا،تصاویر اور ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین کو تعریفوں کی برسات کرتے دکھا جا سکتا ہے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ دونوں کی کیمسٹری اس برانڈ فوٹو شوٹ کو حقیقی شادی کا شوٹ ماننے پر مجبور کر رہی ہے جبکہ ایک اور صارف کا کہناا تھا کہ یہ تو مجھے اصلی شادی لگ رہی ہے، دیکھ لینا بعد میں پتا چلا جائے گا۔