ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکی مروت: بارودی سرنگ دھماکے کے تمام شہداء فوجی اعزاز کیساتھ  سپرد خاک

لکی مروت: بارودی سرنگ دھماکے کے تمام شہداء فوجی اعزاز کیساتھ  سپرد خاک
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے کے تمام شہداء کو فوجی اعزاز کیساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

 پاک فوج کے شعبۂ تعقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہداء کی نمازِ جنازہ میں حاضر سروس افسروں، جوان، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔

 شہید صوبیدار میجر محمد نذیر کو اسکردو، لانس نائیک محمد انور کو گانچھے میں سپردِ خاک کیا گیا،لانس نائیک حسین علی کو غذر، سپاہی اسد  اللہ کو ملتان میں سپردخاک کیا گیا ہے۔

 سپاہی منظور حسین گلگت اور سپاہی راشد محمود راولپنڈی میں سپردِ خاک ہوئے ہیں۔

 آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کوختم کرنے کئلئے پُر عزم ہیں،پاک فوج کے شعبہ تعقات عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے بہادر شہداء کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

  واضح رہے کہ 9 جون کو لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن فراز الیاس سمیت 7 جوان شہید ہو گئے تھے۔

 خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بھی بارودی سرنگ دھماکے میں شہید جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی تھی جس کے بعد تمام شہداء کے جسدِ خاکی ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کئے گئے تھے۔

 لکی مروت میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد فراز الیاس کی نمازِ جنازہ و تدفین چونیاں میں کی گئی تھی۔

 شہید کیپٹن محمد فراز الیاس کی نماز جنازہ و تدفین میں وزیرِ اعظم شہباز شریف، عسکری حکام، اہلِ خانہ، وفاقی وزراء و دیگر افراد نے شرکت کی تھی۔