ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیٹنس انجیکشن نایاب، قیمتیں دگنی ہوگئیں،عوام پریشان

زخموں کو انفیکشن سے بچانے والا ٹیٹنس انجکشن نایاب ہوگیا ۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)زخموں کو انفیکشن سے بچانے والا ٹیٹنس انجکشن نایاب ہوگیا ،  بیشتر میڈیکل اسٹورز پر ٹیٹنس انجیکشن ناپید ہونے کے بائث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 ٹیٹنس ٹوکسائیڈ انجکشن کسی بھی چوٹ لگنے کے فوری بعد لگایا جاتا ہے ،روڈ حادثے کا شکار ہونے متاثرین کو انفیکشنز سے بچانے کیلئے یہ انجکشن لگایا جاتا ہے۔

 کراچی کی مارکیٹ میں ٹیٹنس ٹوکسائیڈ انجکشن نایاب ہوگیا ،60 روپے کی قیمت والا انجکشن بلیک میں 600 تک فروخت ہونے لگا۔

  اسٹور مالکان  کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس انجکشن کمپنی سے ہی نہیں آرہا،جن اسٹورز پر انجکشن موجود ہے وہ بلیک میں فروخت کر رہے ہیں۔