( بابر شہزاد )وفاقی بجٹ 2024-25 اور سرکاری ملازمین کے مطالبات,سرکاری ملازمین نے پاک سیکرٹریٹ سے پارلیمنٹ ہاؤس تک مارچ کا فیصلہ کر لیا،احتجاجی مارچ سے قبل پاک سیکرٹریٹ چوک میں احتجاج کیا جائے گا۔
آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے کہا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کے مطالبات منظور کئے جائیں،سرکاری ملازمین کا ہاؤس رینٹ، میڈیکل، کنوینس الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کا مطالبہ کرتے ہیں،سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق ختم کی جائے۔
پینشن اور سرکاری مکانات الاٹمنٹ قوانین میں ترامیم واپس لی جائیں،حکومت سرکاری ملازمین کو مساویانہ نظام کے تحت ریلیف دے، صوبوں کی طرز پر وفاقی ملازمین کی بھی اپ گریڈیشن کی جائے، ڈیلی ویجز، ایڈہاک، کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے،مزدور کی کم از کم اجرت 50 ہزار کی جائے۔