ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 آسٹرین مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

آسٹرین ایئر لائنز کے مسافر طیارے کو پرواز کے دوران ژالہ باری سے شدید نقصان پہنچا۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)  آسٹرین ایئر لائنز  کا مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا ، دوران پرواز ژالہ باری  کے طوفان سے ٹکرانے سے شدید نقصان پہنچا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق طیارہ اتوار کو اسپین سے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا جارہا تھا جس میں 173 مسافر اور عملے کے 6 افراد موجود تھےتاہم طیارے کو بحفاظت ویانا میں اتار لیا گیا۔

آسٹرین ایئر لائنز نے کہا کہ آسٹرین ایئر لائنز کے ایک طیارے کو دوران پرواز برف کے اولوں سے شدید نقصان پہنچا جب طیارہ ایک تھنڈرم سیل یعنی ژالہ باری کے طوفان میں گھس گیا۔ طوفان کا سیل ایک ہوا کا ماس ہوتا ہے جس میں اوپر اور نیچے کے ڈرافٹ ہوتے ہیں، جو طیارے کا سامنا کرنے پر بڑی خرابی کا سبب بن سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے نے فضا سے مے ڈے  کی وارننگ بھی دی تھی۔   سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کی نوز کو شدید نقصان پہنچا، کاک پٹ کا اوپری حصہ جھک گیا اور کاک پٹ کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حادثے میں کوئی شخص زخمی یا کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔