(فاران یامین)شاہدرہ کے علاقہ سے لڑکی کے مبینہ اغواء کا واقعہ،19سالہ زنیب فیملی کے ہمراہ بابا صدا حسین کے دربار آئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق زینب نامی لڑکی زیارت کے لئے دربار میں داخل ہوئی مگر واپس نہ آئی، پولیس کے مطابق 19 سالہ زینب سیالکوٹ کی رہائشی ہے،مبینہ اغواء کا واقعہ رواں ماہ کی 10تاریخ کو پیش آیا،تھانہ شاہدرہ میں مغوی کے بھائی اسد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا تاہم تین روز گزر جانے کے باوجود پولیس مغوی کو بازیاب نہ کروا سکی۔
بھائی اسد نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس مغوی بہن کی بازیابی میں تعاون نہیں کر رہی ہے،بہن کو اپنی مدد آپ کے تحت بھی تلاش کیا مگر کچھ پتہ نہ چلا۔