سٹی42: پیپلز پارٹی نے بجٹ سے متعلق حکومت کی جانب سے اعتماد میں نہ لینے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پی پی کی بجٹ تجاویز پر کمیٹی کو حکومت سے رابطے کے لیے بدھ تک کی مہلت دی گئی ہے۔
چئیرمین بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر ڈھائی بجے دوبارہ طلب کیا ہے۔
خپاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے پیپلز پارٹی کو بجٹ، آئی ایم ایف اور چین سے معاہدوں پر اعتماد میں نہیں لیا گیا ، اگر آئی ایم ایف نے کچھ شرائط رکھی ہیں تو حکومت اعتماد میں لے ۔ اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلے ، حکومت ناکام ہوئی تو ناکامیاں پیپلز پارٹی کے بھی گلے پڑیں گی ۔