حیدرآباد ؛ مسافر کوسٹر اور منی ٹرک میں تصادم، 20 مسافر زخمی

12 Jun, 2024 | 01:05 AM

محمد حسن : حیدرآباد کے نواحی علاقے ٹنڈوجام میں مسافر کوسٹر اور منی ٹرک میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 20 مسافر زخمی ہوگئے ۔ 

خوفناک حادثہ راہوکی تھانے کے قریب ہوا،  حادثے میں کوسٹر میں سوار 20 مسافر زخمی ہوگئے۔

پولیس کےمطابق حادثے کے زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ کوسٹر ٹنڈوالہیار سے حیدرآباد آرہی تھی، مسافروں کے مطابق اوور ٹیک کرنے کے دوران حادثہ پیش آیا۔ 

مزیدخبریں