سٹی42: امریکہ کی ایک عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سنگین نوعیت کی ٹیکس چوری اور دھوکہ بازی کا مجرم قرار دیا تو امریکہ کی ہی ایک اور عدالت نے موجودہ صدر کے بیٹے کو نشے کی حالت میں غیر قانونی اسلحہ خریدنے کا مجرم قرار دے دیا۔ صدر جو بائیڈن نے عدالت کے فیصلہ پر کوئی تنقید کئے بغیر اسے قبول کر نے کا اعلان کر دیا۔
ولمنگٹن کی عدالت نے صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے خلاف نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے اور اس سے متعلق غلط بیانی کرنے کے تینوں الزامات درست قرار دیے تاہم عدالت نے ہنٹر بائیڈن کو سزا سنانے کےلیے ابھی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔
54 سالہ ہنٹر بائیڈن کو مقدمے میں صحیحقرار پانے گئے 3 الزامات کی بنا پر 15 برس قید ہو سکتی ہے، امریکا میں پہلی بار وائٹ ہاؤس میں موجود گی کے دوران صدر کے بیٹے کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔صدر بائیڈن نے عدالت کے فیصلہ پر مختصر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بیٹے کے خلاف فیصلے کو قبول کرتا ہوں۔
امریکی صدر نے کہا کہ ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو نشے کی حالت میں غیر قانونی اسلحہ خریدنے کا مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے بیٹے کے خلاف عدالتی فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے کے فیصلے کو قبول کرتا ہوں۔ میں عدالتی عمل کا احترام کرنا جاری رکھوں گا۔