وزیر اعلی پنجاب کا سمن آباد انڈرپاس منصوبے کا دورہ

12 Jun, 2023 | 11:41 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: وزیر اعلی پنجاب نے سمن آباد انڈرپاس منصوبے کا دورہ کیا، نگران وزیر اعلی نے انڈرپاس منصوبوں کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے ہر منصوبے کو بروقت مکمل کریں،  جو منصوبے جاری ہے ہیں ان کو آئندہ بجٹ میں  شامل کیا جائے گا۔ جیو فینسنگ میں پیسے لیکر چھوڑنے والی بات درست نہیں ہے ۔ ابھی کچھ دیر میں وزیر اطلاعات ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے کاروائی کی جائے گی ۔  پولیس کا زیادہ ترفوکس اب کرائم کنٹرول پر ہے، جرائم اب نہیں بڑھے، پہلے ہی بڑھے ہوئے تھے۔ 9مئی میں ملوث زیادہ ترشرپسند گرفتارکرلئے گئے، سانحہ 9مئی میں کوئی پولیس اہلکارملوث نہیں، ثبوت دے دیں، جوڈیشل کمیشن بنادیں گے۔

مزیدخبریں