ویب ڈیسک:روس سے آنے والے تیل کو جہاز سے آف لوڈنگ کرنے کا عمل جاری ہے۔ 6000 بیرل تیل جہاز سے اتار لیا گیا۔
ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق 6000 بیرل تیل جہاز سے اتار لیا گیا، روسی تیل کی ادائیگی چینی کرنسی میں کی گئی، روسی تیل سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوں گی۔
وزارت پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 سے 40 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ 45 ہزار ٹن تیل کی پہلی کھیپ PRL ریفائنری میں ریفائن ہو گی، پارکو بھی روسی تیل کی ریفائنگ میں حصہ لے گی، آئندہ دو ہفتوں میں روسی تیل مارکیٹ میں آ جائے گا۔
ذرائع وزارت پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ روس سے ابتدائی طور پر ایک لاکھ بیرل کا معاہدہ ہوا ہے، پہلی کھیپ کے نتائج کے بعد سات لاکھ بیرل تیل پاکستان آئے گا، روسی تیل سے قیمتوں سے ریلیف کے اثرات یکم جولائی تک آنے کا امکان ہے۔