پاک، روس تعلقات کو وسعت دینے پر روسی قیادت خصوصاً صدر پیوٹن کو مبارکباد دوں گا،بلاول بھٹو زرداری

12 Jun, 2023 | 11:19 PM

Imran Fayyaz

This browser does not support the video element.

(ویب ڈیسک)پاکستان اور روس کے مابین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے روسی عوام، ہم منصب سرگئی لیوروو کے نام تہنیتی پیغام دیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان، روس تعلقات کو وسعت دینے، مضبوط کرنے اور معاون بنانے پر روسی قیادت خصوصاً صدر پیوٹن کو مبارکباد دوں گا، دونوں قوموں نے 1948ء میں سفارتی تعلقات کے قیام سے لے کر آج تک بہت طویل سفر طے کیا، گزشتہ دہائیوں میں دوطرفہ تعلقات میں ہم نے ایک دوسرے کے نقطہ نظر اور ترجیحات کو سمجھا۔

ءوزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بتایا کہ میری روسی ہم منصب سے پہلے دورہ ماسکو، پھر شنگھائی تعاون تنظیم گووا وزارتی اجلاس میں دو ملاقاتیں ہوئیں، ماسکو اور گووا میں ملاقاتیں ہماری روس کے ساتھ ترجیحات کی غماز ہیں،  پاکستان اور روس امن و سلامتی، اقتصادی، توانائی، عوامی امور پر مشترکہ مفادات کے تحت تعاون کر رہے ہیں،پاکستان اور روس کے مابین دوطرفہ اور کثیرالجہتی سطح پر شراکت کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔پاکستان، روس کے مابین مذاکرات، اعلی سطح ملاقاتیں اور دوطرفہ مفید تعاون بڑھائیں گے، ہمیں دونوں ممالک میں موجود کلیدی اور کثیرالجہتی مواقع کا حقیقی ادراک کرنا ہو گا۔یقین ہے کہ رواں سال دوطرفہ تعلقات کی مضبوط میں کلیدی اور تمام شعبوں نئے مواقع کا پیش خیمہ ہو گا۔

مزیدخبریں