ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں فارن کرنسی اکاونٹس منجمد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، عائشہ غوث پاشا   

Foreign currency accounts,Aysha ghaus pasha,statement,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے  کہا کہ" ملک میں فارن کرنسی اکاؤنٹس منجمد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔"

 تفصیلات کے مطابق  میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیرِ مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ فارن کرنسی اکاونٹس منجمد کرنے کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ کے اعداد و شمار شیئر کیے ہیں، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک کے ساتھ بھی مذاکرات ہو رہے ہیں۔

 وزیر مملکت  نے بتایا کہ"  آئی ایم ایف کے سٹیٹ بینک کیساتھ بھی مذاکرات ہورہے ہیں، آئی ایم ایف کو کہا ہے وہ جلد نویں جائزے کو مکمل کریں، نویں جائزے کی تکمیل کیلئے وقت انتہائی کم ہے اور ہمارے لئے پریشانی بھی ہے۔"

 انہوں نے کہا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف نے ہمیں یقین دہانی کروائی تھی کہ نواں ریویو جلد مکمل کرلیں گے، ہمارے تمام دوست ممالک نے آئی ایم ایف کو فنڈز کی یقین دہانی کروادی ہے،بجٹ میں جتنی بھی ٹیکس چھوٹ دی ہے آئی ایم ایف کو اس پر اعتراض نہیں ہوگا

 عائشہ غوث کا کہنا تھا کہ۔ معیشت کو آگے بڑھانے کیلئے ہمیں ٹیکس چھوٹ دینا پڑی ہیں،  پیداوار بڑھانے اور نوکریاں پیدا کرنے کیلئے ٹیکس اقدامات کرنا ہوتے ہیں، آئی ایم ایف بھی یہی چاہتا ہے کہ پیداوار بڑھے اور عوام کو روزگار ملے۔

 انہوں نے کہا کہ پینشن اصلاحات ناگزیر ہیں، پینشن کی مد میں کئی کھرب روپے چلے جاتے ہیں،پینشن کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کرنا ہوگا،سٹرکچرل ریفارمز کیلئے گیس اور پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنا ہے۔

  وزیر مملکت خزانہ  نے کہا کہ آئی ایم کا نواں ریویو ضرور ہوگا آئی ایم ایف کو بھی اندازہ ہے کہ ہم نے کتنے اقدامات کئے ہیں۔