شہر کے مختلف علاقوں میں 5 افراد مردہ حالت میں پائے گئے 

12 Jun, 2023 | 07:48 PM

Imran Fayyaz

(اسرار خان)شہر کے مختلف علاقوں میں 5 افراد مردہ حالت میں پائے گئے کسی کی بھی شناخت نہ ہوسکی۔
 ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق لاری اڈہ میں 70 سال کا شہری سڑک کےکنارے مردہ حالت میں پایا گیا ۔ لٹن روڈ کے علاقہ اسلامیہ پارک سے 35 سال کے شخص ، باغ جناح کے قریب فٹ پاتھ سے 55 سال کے شہری کی لاش ملی۔

رائیونڈ سٹی میں جوہڑ سے 38 سال کےشخص کی لاش نکالی گئی ۔ ستوکتلہ میں 35 سال کے شخص کی لاش ملی ۔ ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے متوفین کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔پانچوں میتیں پولیس کارروائی کے بعد مردہ خانوں میں منتقل کر دی گئی ہیں ۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزیدخبریں