(ویب ڈیسک)شہر کی مرکزی آٹو پارٹس مارکیٹ بادامی باغ بجلی کی عدم دستیابی کا شکار،رات 9 بجے سے بند بجلی کی بحالی تاحال نہ ہوسکی.
صدر آٹو پارٹس مارکیٹ بادامی باغ وقار احمد کے مطابق کاروباری حب میں بجلی رات گئے بجلی نہ ہونے سے کاروبار بری طرح متاثر ہے.لیسکو چیف کو متعدد بار شکایات کرچکے لیکن مسئلہ تاحال حل نہیں ہورہا.لاہور سپلائی کمپنی کے حکام بادامی باغ مارکیٹ کی بجلی کی بحالی کی بجائے تاجران سے تلخ کلامی کررہے ہیں.
وقار احمد میاں نے بتایا ہے کہ بجلی کی عدم دستیابی کے باعث مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں، 18 گھنٹوں سے بجلی بند ہے لیکن لیسکو حکام سنجیدگی دکھانے کی بجائے دھونس جمارہے ہیں.وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر اور وزیر اعلیٰ پنجاب اہم مسئلہ پر فوری نوٹس لیں اور بجلی کی بحالی کرائیں.