سٹی 42: حافظ آباد چند روز قبل علاقہ کسیسے کی حدود میں قائم ہسپتال سے پیدائش کے فوری بعد نجی ہسپتال سے بچی غائب کر دی گئی والدین نے بچی کے اغواہ کا مقدمہ ہسپتال انتظامیہ پر لگا دیا۔
تفصیلات کے مطابق والدین ڈرامہ کرتے رہے اور ہسپتال کے سامنے احتجاج بھی کرتے رہے ڈی پی اؤ ڈاکٹر فہد احمد کی بنائی گئی سرچ اینڈ ریسکیو پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بچی کو قریبی علاقہ سے برآمد کر لیا اور 3ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ۔دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ بچی کے والدین نے خود 3لاکھ روپے میں بچی ہمیں بیچ دی تھی کیوں کہ بچی لینے والا جوڑا مبینہ طور پر بے اولاد تھا علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ اپنی نومولود بچی کو فروخت کرنے والے والدین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔