سٹی 42: 9 مئی کے واقعات کی روشنی میں وفاقی حکومت نے شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت پیش کرنے فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شرپسندوں نے 9 مئی کو کرنل شیر خان کی یاد گار کی بے حرمتی کی تھی ۔شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کے طور پر وزیراعظم نے اہم فیصلہ کر لیا ۔
وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد کی نئی تعمیر ہونے والی شاہراہ آئی جے پی روڈ کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ آئی جے پی روڈ اسلام آباد کو نشان حیدر کرنل شیر خان شہید کے نام سے منسوب کیا جائے گا ۔وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے وزارت داخلہ کی سمری منظور کر لی ۔