نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، ”  اب گاؤں چمکیں گے“ پراجیکٹ پر تجاویز کاجائزہ 

12 Jun, 2023 | 06:06 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، ” اجلاس میں اب گاؤں چمکیں گے“ پراجیکٹ پر عملدرآمد کے لئے تجاویز کاجائزہ لیا گیا۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نےشہروں کی طرز پر گاؤں میں صفائی کا پائیدار سسٹم وضع کرنے کی ہدایت کی،  ،پنجاب میں یونین کونسلز میں وارڈ زکی سطح پر صفائی کا نظام قائم کیاجائے گا،ہر گاؤں میں سینٹری ورکرز صفائی ستھرائی کا کام کریں گے ۔کوڑا کرکٹ کو رکشے او رٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے آبادی سے باہر منتقل کیا جائے گا۔
ہر یونین کونسل میں چوکیدارنظام بھی متعارف کرایا جائے گا، یونین کونسل کے ہر وارڈ میں ایک چوکیدار تعینات ہوگا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نےگاؤں میں صاف پانی کی فراہمی اور دیگر سہولیات یقینی بنانے کے لئے اقدامات پر زور  دیا۔
 صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ او ر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

مزیدخبریں