انڈین پنجابی فلم" ساڈے لیکھ"ریلیز کے لئے تیار

12 Jun, 2023 | 06:02 PM

Ansa Awais

(  زین مدنی ) فلم سٹار زارا اکبر اور عدنان خان کی فلم " دیوانہ" کی پاکستان میں کامیاب ریلیز کے بعد  انڈین پنجابی فلم" ساڈے لیکھ" ریلیز کے لئے تیار ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پنجابی فلم " ساڈے لیکھ "کا ٹریلر جلد ریلیز کیا جائے گا،فلم کے پروڈیوسر دلجیت سنگھ ہیں۔فلم کی کاسٹ میں ملکیت سنگھ گولڈن سٹار،زارا اکبر اور عدنان خان نمایاں ہیں۔فلم کے ڈائریکٹر ریکی چوہان اور ڈی او پی وربھان سنگھ ہیں۔زارا اکبر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ" فلم لندن میں شوٹ ہوئی ہے ، جبکہ میرا   انڈین برٹش فلم میکرز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے."

 ان کاکہنا تھا کہ "حال ہی میں فلم" دیوانہ" ریلیز ہوئی اب میری  انڈین پنجابی فلم " ساڈے لیکھ " ریلیز کے لئے تیار ہے,اس کے علاوہ اور بھی پراجیکٹس ہیں,وقت آنے پر ان سے بھی میڈیا کو آگاہ کروں گی"۔اداکار عدنان خان نے کہا کہ" میری یہ دوسری فلم ہے جو ریلیز ہورہی ہے,اس سے پہلے دیوانہ ریلیز ہوئی جس کا مجھے اچھا رسپانس ملا ہے, مستقبل میں بھی اچھے پراجیکٹ پر کام کررہا ہوں ۔"

مزیدخبریں