صندل خٹک کی گرفتار ی ، صحافی کے سوال پر حریم شاہ آبدیدہ ہو گئیں

12 Jun, 2023 | 03:40 PM

This browser does not support the video element.

سٹی 42: ٹک ٹاکر حریم شاہ کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کا کیس میں عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

ٹک ٹاکر ملزمہ صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری مسترد  کر دی گئی۔ملزمہ صندل خٹک کو ایف آئی اے نے کمرہ عدالت سے باہر نکلنے پر گرفتار کر لیا ۔حریم شاہ اور صندل خٹک اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں ۔ٹک ٹاکر حریم شاہ نے نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کمرہ عدالت میں دکھائیں جس کے بعد عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

صحافی نے حریم شاہ سے سوال کیا کہ صندل خٹک آپکی دوست تھیں آپکے اتنا قریب تھیں وہ گرفتار ہو گئی ہیں آپ کیا محسوس کر رہی ہیں ؟صحافی کے سوال پر حریم شاہ آبدیدہ ہو گئیں اور کہا کہ  میں نے سورت الاسرا کی  آیت بھی پڑھی حق آ گیا اور باطل مٹ گیا۔

مزیدخبریں