راؤ دلشاد: پنجاب کے بجٹ کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اہم اجلاس،وزیراعلی پنجاب محسن نقوی ،چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
وفاق کے بعد پنجاب کے بجٹ کو فائنل کرنے کیلئے وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں پنجاب بجٹ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی ۔ چئیرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری فوڈ، سیکرٹری زراعت سمیت اہم محکموں کے سیکرٹریزنے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب کے چار ماہ کیلئے بجٹ سفارشات کی حتمی منظوری لی گئی،وزیر اعظم کی جانب سے نگران حکومت اور سول بیورو کریسی کو عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت جاری کی گئیں۔