موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

12 Jun, 2023 | 02:51 PM

Abdullah Nadeem

سٹی 42:  باغوں کے شہر لاہور کا موسم آج خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہےجبکہ کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

پی ڈی ایم اےکے مطابق آج صوبےکے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم لاہور، مری ،گلیات، خطۂ پوٹھوہار ، نارووال، سیالکوٹ، گجرات اور گوجرانوالہ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ صوبے کے جنوبی اضلاع میں بعد ازدوپہر گردآلود ہوئیں /آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے  کا کہنا ہے کہ متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ الرٹ رہے اور اپنے انتظامات مکمل رکھے،درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہےجبکہ کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

مزیدخبریں