ویب ڈیسک: انٹربینک میں روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا رجحان برقرار،انٹربینک میں امریکی ڈالر 57 پیسے مہنگا ہوگیا۔
انٹربینک میں ڈالر 286.93 روپے سے بڑھ کر 287.50 روپے پر پہنچ گیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے،سٹیٹ بینک کی جانب سے بین الاقوامی ادائیگی کے نظام میں کارڈ کی بنیاد پر سرحد پار لین دین کیلئےبینکوں کو انٹربینک مارکیٹ سے ڈالر حاصل کرنے کی اجازت دینے کے بعد اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔