جنید ریاض: لاہور بورڈ انٹر پارٹ ون ریاضی کے معروضی سوال میں غلطی،آپشن غلط دینے سے سالانہ پیپر میں بچوں کے نمبر کٹنے کا خدشہ ہے۔
ریاضی پارٹ ون کے معروضی پیپر میں سوالنمبر1 کے پارٹ نمبر 9 میں دی گئی تمام آپشن غلط دی گئیں۔سوال نمبر1 معروضی پارٹ9جس کا جواب کتاب میں41 ہے وہ پیپر میں دیا ہی نہیں گیا۔
آپشن غلط ہونے سے سالانہ پیپر میں بچوں کا پورا ایک نمبر کٹنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔طلباء نے بورڈ حکام سےمتعلقہ سوال کے نمبر نہ کاٹنے کا مطالبہ کردیا۔