واٹس ایپ کا صارفین کیلئے حیران کن اقدام

12 Jun, 2022 | 07:17 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)میٹا کی زیر ملکیت مقبول ترین میسنجر ایپ ’واٹس ایپ‘ نے مئی 2022 میں ری ایکشنز فیچر متعارف کرانے کے ساتھ گروپ چیٹ اراکین کی تعداد میں دگنا اضافہ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

اب واٹس ایپ میں یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔واٹس ایپ صارفین اب کسی گروپ میں 256 کی بجائے 512 افراد کو شامل کرسکتے ہیں۔اگر آپ دیکھنا چاہتے ہیں کہ یہ فیچر دستیاب ہے یا نہیں تو ایپ اوپن کرکے تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کریں۔

اس مینیو میں create گروپ کے آپشن پر کلک کریں اور اپنے کانٹیکٹس میں سے ایک یا 2 کے ناموں کا انتخاب کریں۔ایسا کرنے پر اوپر نیو گروپ کی ہیڈنگ کے نیچے لکھا آئے گا کہ 512 میں سے کتنے اراکین کو آپ سلیکٹ کرچکے ہیں۔

مئی میں واٹس ایپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم سے صارفین کی جانب سے جو مطالبات سب سے زیادہ کیے جاتے ہیں ان میں گروپ چیٹ میں اراکین کی تعداد میں اضافہ بھی شامل ہے۔انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ایک گروپ میں 512 افراد کی شمولیت کے آپشن کا اضافہ کررہے ہیں۔

مزیدخبریں