ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عامر لیاقت انتقال؛ طوبیٰ انور نے بھی خاموشی توڑ دی

syeda tuba 2nd E.wife Aamir Liaquat Husain
کیپشن: syeda tuba
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال پر ان کی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال نے گزشتہ روز ان کے سوئم کا اعلان کیا گیا تھا۔مرحوم کی دوسری بیوی طوبیٰ انور کا بھی ایک پیغام منظرعام پر آیا۔

تفصیلات کےمطابق مشہور ٹیلی ویژن میزبان، تحریک انصاف کے ایم این اے عامر لیاقت کے انتقال پر سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور  نے انسٹاگرام سٹوری میں اظہار تعزیت کرتے ایک پیغام جاری کیا تھا،اداکارہ نے انسٹاگرام پر لکھا، "اپنی زندگی کے دوران، عامر لیاقت حسین نے بہت سی زندگیوں کو چھوا۔"میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے رحم کی دعا کرتی ہوں، ان کا سفر آخرت آسان ہو۔"

طوبیٰ انور  نے مزید کہا کہ سب سے ہمدردی سے کام لینا چاہیے۔ "براہ کرم ان لوگوں کو کچھ رازداری دیں جو اس نقصان پر غمزدہ ہیں.

گزشتہ روز عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ مرحوم عامر لیاقت کا سوئم اتوار 12 جون کو ان کی رہائش گاہ پر ہوگا۔ سوئم شام پانچ بجے، عصر اور مغرب کے درمیان ہوگا، انہوں نے احباب کو شرکت کی دعوت دیتے ہوئے اپنے پیغام میں عامر لیاقت کے گھر کا پتہ بھی لکھا ہے۔ 

واضح رہے کہ عامر حسین کو صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ کلفٹن کے نواحی علاقے جامع مسجد غازی میں بعد نماز عصر ادا کی گئی۔ ان کی نماز جنازہ میں معروف سیاستدان عمران اسماعیل اور فاروق ستار سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ نمازِ جنازہ ان کے صاحبزادے احمد عامر نے پڑھائی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer