دبئی،سعودی عرب جانیوالے مسافروں کیلئے بری خبر

12 Jun, 2022 | 03:31 PM

M .SAJID .KHAN

( سعید احمد سعید )ڈالر کی اونچی اڑان ،ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا معاملہ،ملکی ایئرلائن نے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے کرایوں میں اچانک اضافہ کردیا.

تفصیلات کےمطابق ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے ،ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کی مشکلات بڑھا دیں ہیں۔ملکی ایئرلائن نے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے کرایوں میں اچانک اضافہ کردیا،اندرون ملک سمیت دیگر ممالک جانےوالی پروازوں کے کرایوں میں 25فیصد سے زائد اضافہ کیا گیاہے۔
لاہور سے کراچی، ٹورنٹو، دمام، شارجہ، دبئی، سعودی عرب جانےوالی پروازوں کے دو طرفہ کرایوں میں اضافہ کردیا گیا،اندرون ملک سفر کرنے والے پروازوں کے کرایوں میں بھی اچانک اضافہ کیا گیا ہے،لاہور سے کراچی، کراچی سے اسلام آباد جانےوالی پروازوں کا یک طرفہ کرایہ 28سے30ہزار روپے وصول کیا جارہا ہے۔
قومی ائیرلائن کا لاہور سے ٹورنٹو کرایہ 4لاکھ 58ہزار 716 روپے رک پہنچ گیا،لاہور سے ٹورنٹو ایگزیکٹیو اکانومی کلاس کا کرایہ 6لاکھ 67ہزار روپے سے بڑھ گیا۔پی آئی اے لاہور سے شارجہ دو طرفہ اکانومی کلاس کا کرایہ 1لاکھ 13ہزار روپے 927 کا ہو گیا،لاہور سے شارجہ ایگزیکٹیو اکانومی کا کرایہ 1لاکھ 35ہزار سے بڑھ گیا۔
پی آئی اے کا لاہور سے دمام اکانومی کلاس کرایہ 1لاکھ 35ہزار 222 روپے تک پہنچ گیا۔لاہور سے دبئی اکانومی کلاس کا دو طرفہ کرایہ 1لاکھ 9ہزار روپے کا ہو گیا۔پی آئی اے کا لاہور سے کراچی دو طرفہ کرایہ 64ہزار 150روپے تک پہنچ گیا۔لاہور سے کراچی ایگزیکٹیو اکانومی کلاس کرایہ 85ہزار 930روپے کا ہو گیا۔
پی آئی اے کا کراچی سے اسلام آباد اکانومی کلاس کا کرایہ 46ہزار 6سو روپے ہو گیا۔کراچی سے اسلام آباد ایگزیکٹو اکانومی کلاس کا کرایہ 76ہزار روپے سے تجاوز کرگیا۔

مزیدخبریں