(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی اور پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج کی حمایت کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں سابق وزیر داخلہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف کو بھی خوش نہیں کرسکی، یہ تو صرف معیشت تباہ کرنے آئی ہے، غیر ملکی ترسیلات اور زرمبادلہ میں کمی اسی حکومت کی دی ہوئی ہے،ملک میں اس وقت 10، 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے اور لوگ مر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی اور عوامی تحریک کے احتجاج دونوں کی حمایت کرتا ہوں جبکہ منگل کو الیکشن کمیشن جاؤں گا۔
اس سے قبل شیخ رشید نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بجٹ سے قبل ہی پٹرول، گیس، بجلی اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا تھا، اب تاریخی خسارے کے ساتھ کھاد، قدرتی گیس اور دکانداروں کے بجلی کے بلوں میں فکس ٹیکس نے بجلی گرائی ہے۔