ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کی پہلی سولر الیکٹرک گاڑی تیار، قیمت اتنی کے یقین کرنا مشکل

دنیا کی پہلی سولر الیکٹرک گاڑی تیار، قیمت اتنی کے یقین کرنا مشکل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے کے بعد اب دنیا بھر میں الیکٹرک گاڑیوں پر بہت کام ہورہا ہے، نیدرلینڈ کی ایک کمپنی نے سولر الیکٹرک کار  تیار کرلی۔ 

نیدرلینڈ کی ایک کمپنی کی جانب سے دنیا کی پہلی سولر الیکٹرک گاڑی صارفین کو فراہم کرنے کا سلسلہ جلد شروع کیا جارہا ہے۔لائٹ ائیر نامی کمپنی 2016 میں قائم ہوئی تھی اور اس نے سولر پینل پر چلنے والی 949 گاڑیوں کو تیار کیا ہے جس میں 60 کلو واٹ کی الیکٹرک موٹر بھی نصب ہے،یہ سولر پینل گاڑی کی چھت اور دروازوں پر لگے ہوئے ہیں۔

کمپنی کے سی ای او لیکس ہوفسلوٹ نے بتایا کہ الیکٹرک گاڑیاں درست سمت کی جانب ایک قدم ضرور ہے مگر ان کے لیے بجلی پر انحصار کرنا پڑتا ہے اور یہ بجلی خام ایندھن سے تیار ہوتی ہے، سورج کے ذریعے آپ اپنی گاڑی کو دن میں کسی بھی وقت چارج کرسکتے ہیں۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ گاڑی سولر اور الیکٹرک بیٹری کی بدولت سنگل چارج پر 700 کلومیٹر سے زیادہ سفر کرسکتی ہے۔

لائٹ ائیر ماڈل 0 نامی ماڈل کی قیمت ڈھائی لاکھ یورو (5 کروڑ 35 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے اور یہ گاڑی آئندہ چند ہفتوں میں یورپ میں صارفین کو دستیاب ہوگی، مگر یہ کمپنی ایک کم قیمت ماڈل کو تیار کرنے کی منصوبہ بندی بھی کررہی ہے جس کی قیمت 30 ہزار یورو (64 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

اس گاڑی کی پروڈکشن 2024 کے آخر یا 2025 میں شروع ہونے کا امکان ہے