جب میں نہ رہوں تو ۔۔عامر لیاقت نے گلوکار احمد جہانزیب سےکیا فرمائش کی تھی؟ ویڈیو وائرل

12 Jun, 2022 | 12:49 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)  ڈاکٹر عامر  لیاقت حسین کے اچانک انتقال نے پاکستانی شوبز  سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور  عوام کو حیرانی وغم  میں مبتلا کردیا۔

9 جون بروز جمعرات عامر لیاقت کے انتقال کے بعد سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز  پر کئی ویڈیوز سامنے آئیں جس میں انہوں نے اپنی موت کا تذکرہ کیا۔

ایسی ہی ایک ویڈیو ان دنوں کافی وائرل ہو رہی ہے جو کہ عامر لیاقت کے نجی ٹی وی پر آنے والے شو کی ہے، اس پروگرام  میں اداکارہ نوشین شاہ اور گلوکار احمد جہانزیب نے بطور مہمان شرکت کی۔

ویڈیو میں عامر لیاقت حسین گلوکار احمد جہانزیب سے اپنے انتقال کے بعد گانے والے گیت کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔مرحوم عامر لیاقت حسین نے گلوکار سے کہا کہ جب میں اس دُنیا میں نہ رہوں تو آپ میرے لیے یہ گانا ’میرے بعد کس کو ستاؤ گے‘ لازمی گا لینا۔

اُنہوں نے کہا کہ ’اس گانے سے مجھے سکون ملے گا اور جب میں رہوں گا ہی نہیں تو لوگ کس کو ستائیں گے۔‘

عامر لیاقت نے مزید کہا کہ ’میرے مرنے کے بعد، کسی کو ڈھونڈ کر رکھنا جسے میری طرح ستا سکو کیونکہ میں دُنیا میں نہیں ہوں گا، جس طرح میں سب کو برداشت کرتا ہوں، ایسے کوئی دوسرا شخص برداشت نہیں کر سکے گا'۔

یاد رہے کہ 9 جون کے دن عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کرگئے تھے ۔

مزیدخبریں