شدید بارشوں کی پیش گوئی،وزیراعظم کی محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

12 Jun, 2022 | 12:48 PM

Imran Fayyaz

(عمر اسلم)رواں ماہ کے آخری ہفتے شدید بارشوں کی پیش گوئی،وزیراعظم شہباز شریف نے فوری اقدامات  اور متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو صوبوں اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کرنے کی ہدایت  کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ پیشگی حفاظتی انتظامات، امدادی ساز و سامان کی دستیابی کیلئے بروقت اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعظم نے وفاق اور صوبوں کے اشتراک سے جامع حکمت تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے زرعی علاقوں میں فصلوں، مویشیوں کی حفاظت اور نقصانات سے بچنے کی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ خطرے کی زد میں آنیوالے علاقوں کے مکینوں کو بروقت خبردار کیا جائے، محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے اور نکاسی آب، نالوں اور آبی گزرگاہوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے۔

مزیدخبریں