بجٹ کے اثرات :سیمنٹ، بجری اور اینٹوں کی قیمت میں اضافہ

12 Jun, 2022 | 12:15 PM

ویب ڈیسک: وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کے ساتھ ہی تعمیراتی مٹیریل سیمنٹ، بجری اور اینٹوں کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق سیمنٹ کے ڈیلرز کا کہنا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں ہونے والے اضافے کے نتیجے میں قیمتیں بڑھائی گئی ہیں، جس کے بعد اے کٹیگری سیمنٹ کی بوری  70 روپے  اضافے کے بعد 940 روپے سے بڑھ کر 1010 روپے جبکہ بی کیٹیگری کے سیمنٹ کی بوری 915 سے بڑھ 975 روپے ہو گئی ہے۔

سیمنٹ کے ساتھ اینٹوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا جس کے بعد درجہ اول کی اینٹوں کی ایک ٹرالی  کی قیمت 13000 سے بڑھ کر 15000 ہوگئی، بھٹہ مالکان کی طرف سے یکم جولائی کو بھٹے بند کرنے کے اعلان کے بعد اینٹوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

دیگر تعمیراتی مٹیریل میں بجری کی قیمت 110 روپے سے بڑھ کر 130 روپے ہوگئی۔


 

مزیدخبریں