ویب ڈیسک:بھارت میں توہین رسالت ﷺ کے بعد قطری کھلاڑیوں نے دنیا کا اہم پیغام دے دیا ہے۔
سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں قطری کھلاڑیوں کو نبی آخری الزمان حضرت محمد ﷺ سے اظہار محبت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے شدت پسندی کے بغیر محبت کا اظہار کیا ہے جبکہ قطری کھلاڑیوں نے میچ شروع ہونے سے قبل دنیا کو ایک اہم پیغام بھی دیا ہے۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قطری کھلاڑی اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کے لیے ایک بینر بھی اٹھارکھے ہیں۔بینر پر انہوں نے لکھا کہ ’میرے ماں باپ، میرا مال، میری جان اور میرا سب کچھ آپ ﷺ پر قربان‘۔
واضح رہے کہ بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے انڈین میڈٰیا پر حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کی تھی۔جس پردنیا بھر کے مسلمانوں میں غم اور غصے کی لہر دوڑ گئی تھی اور شدید احتجاج شروع ہو گیا تھا جس پر بی جے پی اپنی ترجمان کو ہٹانے پر مجبور ہوگئی تھی۔