(سٹی 42) نجی فضائی کمپنی کے جہاز کا لینڈنگ گئیر خراب ، کنٹرول ٹاور لاہور کو لاہور ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کرناپڑی۔
ذرائع کے مطابق نجی فضائی کمپنی کے جہاز کا لینڈنگ گئیر خراب ہوگیا جس کی وجہ سے جہاز کی لینڈنگ میں دشواری پیش آرہی تھی، نجی طیارہ دو گھنٹے سے لاہور کی فضائی حدود میں چکر لگاتا رہا تاہم جہاز کو بحفاظت ائرپورٹ پراتار لیا گیا ۔
ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق طیارے کا لینڈنگ گئیر نہیں کھل پا رہا تھا جس کی وجہ سے جہاز لینڈ نہیں کر پا رہا تھا، اس دوران فائر بریگیڈ کی گاڑیاں رن وے کے اطراف موجود رہیں۔
سول ایوی ایشن حکام کا کہنا تھا کہ طیارہ پچھلے 2 گھنٹے سے ایندھن ختم کر رہا ہے، فیول ٹینک میں ایندھن کم ہونے کے بعد جہاز کی لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی جائے گی۔
دوسری جانب سول ایویشن نے ائر پورٹ پر ایمرجنسی نافذ کئے جانے سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے اور وضاحت کی ہے کہ جہاز میں فنی خرابی نہیں تھی معمول کی تربیتی پرواز پہ تھا کوئی ایمرجنسی نافذ نہیں کی گئی تھی۔