گوشت کی قیمت میں بڑی کمی

12 Jun, 2022 | 11:30 AM

ویب ڈیسک:لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، مرغی کے گوشت کی قیمت میں 96 روپے فی کلو کمی آئی ہے۔

ذرائع مارکیٹ کمیٹی کے مطابق مرغی کا گوشت آج 342 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔مارکیٹ کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈوں کی قیمت کم نہ ہوسکی، 180 روپے درجن فروخت ہورہے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بکرے کے گوشت کی قیمت بھی کم نہ ہوسکی، بکرے کا گوشت کی 1100 کے بجائے 1700 روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے۔

مزیدخبریں