ویب ڈیسک:پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
گلگت میں ہونے والے باکسنگ ایونٹ کے دوران حریف باکسر کے ان فٹ ہونے پر عثمان وزیر فاتح قرار پائے۔خیال رہے کہ لالک جان اسٹیڈیم میں ہوئے مقابلوں میں 10 ملکوں کے باکسرز نے حصہ لیا۔
سابق اولمپئن برانز میڈلسٹ حسین شاہ نے عثمان وزیر کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ خوشی ہے نوجوان باکسرز کی بڑی تعداد باکسنگ کھیل رہی ہے۔