ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر عارف علوی کی بھارت میں مسلم مظاہرین پر تشدد کی مذمت

صدر عارف علوی کی بھارت میں مسلم مظاہرین پر تشدد کی مذمت
کیپشن: arif alvi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:صدر مملکت عارف علوی نے بھارت میں پرامن مسلم مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کی مذمت کی ہے۔

عارف علوی نے عالمی برادری سے بھارت میں اسلامو فوبیا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی ہندوتوا پالیسیاں، اقلیتوں کو نشانہ بنانے اور ان کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا بند کرے۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ بھارت نبی کریم ؐکی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔

خیال رہے کہ بھارت میں بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے گستاخانہ بیان کے خلاف مظاہروں کے دوران 2 مظاہرین شہید ہو گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے شہر رانچی میں بھارتی پولیس نے 2 مظاہرین کو گولی مار دی اور 130 سے زائد افراد کو سڑکوں پر نکالی جانے والی ریلیوں کے دوران گرفتار کر لیا۔