ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پری مون سون بارشوں کا آغاز ، آج بھی بادل برسنے کا امکان

 پری مون سون بارشوں کا آغاز ، آج بھی بادل برسنے کا امکان
کیپشن: Weather Situation
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہو گیا ہے موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج بھی پنجاب کے مختلف علاقوں اور خیبرپختونخوا میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں بعد از دوپہر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ سندھ میں دادو، لاڑکانہ، سکھر اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی توقع ہے، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بعد از دوپہربادل برسنے کی پیشگوئی ہے۔

جبکہ شیخوپورہ میں رات ژالہ باری کے بعد موسم بہتر ہو گیا ہے۔لاہور میں بھی شام آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت دیگر شہروں میں بھی آندھی کے بعد بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے ضلع کوہلو، بارکھان اور دیگر علاقوں میں بادل جم کر برسے جبکہ بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش سے ندی نالے بھر گئے۔