شہر کےمختلف علاقوں میں 4 کروڑ سے زائد کی 3سو 34 پراپرٹیاں سربمہر

12 Jun, 2021 | 11:16 PM

M .SAJID .KHAN

(علی ساہی)محکمہ ایکسائز مالی سال کے اختتام پرجون کا ٹارگٹ مکمل کرنے کے لئےمتحرک،کینال روڈ،شادمان،اقبال ٹاون،سمن آباد،گلبرگ سمیت دیگرعلاقوں میں 4کروڑ سے زائد کی 3سو34 پراپرٹیاں سربمہر کردیں۔

تفصیلات کے مطابق پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کےخلاف محکمہ ایکسائز نے بھرپورکاروائیاں شروع کردی ہیں،ڈائریکٹرریجن بی فضہ شاہ کاکہنا ہے کہ اقبال ٹاون ،شادمان،کینال روڈ،گلبرگ سمیت دیگر علاقوں میں 334املاک سربمہر کی گئیں،اقبال ٹاون،سمن آباد میں ای ٹی اوآفتاب رحیم، انسپکٹرعاصم اورجہانزیب خان نے کارروائیاں کیں۔

گلبرگ میں ای ٹی او چودھری لیاقت کی ٹیم نے پراپرٹیاں سربمہرکیں،30جون تک 40کروڑ سے زائدکے نادہندگان سے وصولیاں کی جائیں گی،ریجن بی میں ابتک 4ارب سےزائدکاپراپرٹی ٹیکس،75کروڑ لگژری ٹیکس کی مدمیں وصول کیا جاچکا ہے،حتمی نوٹس کےباوجودٹیکس ادا نہ کرنیوالوں کی پراپرٹیزسربمہرکی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں