مجاہد سکواڈ نے9ملزموں کو دھرلیا

12 Jun, 2021 | 11:10 PM

سٹی 42: مجاہد سکواڈ کی سنیپ چیکنگ، شہر کے داخلی و خارجی پولیس ناکوں پر مختلف کارروائیوں کےدوران 9 ملزموں کو گرفتار کر لیاگیا۔
 تفصیلات کےمطابق   مجاہد سکواڈ کی  شہر کے داخلی و خارجی پولیس ناکوں پر  سنیپ چیکنگ جاری ، ایس پی موبائل سکواڈ ساجد حسین کھوکھر کے مطابق گرفتار ملز موں میں 3 اشتہاری مجرم، 6 عدالتی مفرور شامل ہیں۔ عدالتی مفرور ملزموں میں خالد، عباس، عمر، سرور، عمیر اور عارف شامل ہیں، جن کے خلاف سڑک بلاک کرنے اور املاک پر حملوں کے مقدمات درج ہیں۔ اشتہاری مجرموں  میں حبیب، عثمان اور ساجد شامل ہیں، جن کے خلاف فراڈ اور بوگس چیک کے مقدمات درج ہیں۔ ملزموں کا کریمینل ریکارڈ ای پولیس ایپ کی مدد سے چیک کیا گیا، تاہم گرفتار ملزم  قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیئےگئے ہیں ۔

مزیدخبریں