(زاہد چودھری)سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کی ضلعی انتظامیہ سے سرد جنگ میں فیلڈ افسران قربانی کا بکرا بن گئے، محکمہ پرائمری ہیلتھ کی مانیں یا ڈپٹی کمشنرز کی سنیں،صورتحال سے تنگ آکر5 ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسران نے کام کرنے سے معذرت کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری ہیلتھ اور ضلعی انتظامیہ کے مابین سرد جنگ کا خمیازہ فیلڈ افسران کو بھگتنا پڑ رہا ہے ، فیلڈ افسران کو محکمہ پرائمری ہیلتھ کی جانب سے ہدایات دی جارہی ہیں کہ وہ محکمے کے احکامات کی پیروی کریں جبکہ دوسری جانب ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے افسران کو ضلعی انتظامیہ کی پالیسی کے مطابق کام کرنے کا کہا جا رہا ہے ۔
صورتحال سے تنگ آکر پانچ ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسران ہیلتھ نے ڈی سی کے نام مراسلے میں کام کرنے سے معذرت کر لی ہے،ان میں ڈی ڈی او مریدکے ڈاکٹر فہد وحید ، ڈی ڈی او شرقپور ڈاکٹر حامد رضا ، ڈی ڈی او صفدرآباد ڈاکٹر قیصر نواز، ڈی ڈی او فیروزوالا ڈاکٹرعرفان رفیق اور ڈی ڈی او شیخوپورہ ڈاکٹر ذیشان اسلم شامل ہیں۔۔